دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی سے ٹکرا کر کار کھائی میں گری، دو نوجوانوں کی دردناک موت۔
سوائی مادھوپور، 26 دسمبر (ہ س)۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر کل رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ بونلی تھانہ علاقہ میں ستون نمبر 246 کے قریب نامعلوم گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی جس سے وہ کھائی میں گر گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثہ


سوائی مادھوپور، 26 دسمبر (ہ س)۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر کل رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ بونلی تھانہ علاقہ میں ستون نمبر 246 کے قریب نامعلوم گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی جس سے وہ کھائی میں گر گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کار میں سوار دونوں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ایئر بیگز کی تعیناتی کے باوجود وہ زندہ نہیں بچ سکے۔ دونوں نوجوان سونیٹ کار میں گجرات جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے کار سڑک کے کھائی میں جا گری ۔ اطلاع ملتے ہی بونلی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ گجرات کے بڑودہ کے رہنے والے کمل گوہل (35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ایک اور شخص تیجسوی سولنکی (32) ولد مہیش موچی ساکن بھاو نگر، گجرات شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے بونلی سی ایچ سی پہنچایا، جہاں اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے جے پور ریفر کر دیا گیا۔ جے پور جاتے ہوئے راستے میں ان کی بھی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد پولیس نے تباہ شدہ کار کو ایکسپریس وے پر ایک ریسٹ ایریا میں کھڑا کر دیا۔ دونوں مرنے والوں کی لاشیں بونلی سی ایچ سی کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں۔

بونلی تھانے کی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور نامعلوم گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande