
امراوتی ، 26 دسمبر(ہ س)امراوتی ضلع کے چچفَل میں پولیس نے پابندی کے
باوجود نائیلون مانجھا کی فروخت کرنے والے ششی کانت سبھاش راؤ کاٹے (52) کو گرفتار
کر لیا۔ اس کے گھر سے 20000 روپے مالیت کا ممنوعہ مانجہ برآمد ہوا جس میں مونو
کائٹ کے 17 رول اور گولڈ کمپنی کے 8 رول شامل ہیں۔
پولیس
نے اطلاع ملتے ہی چھاپہ مار کارروائی کی، سامان ضبط کیا اور مقدمہ درج کیا۔ انتظامیہ
کے مطابق پابندی کے باوجود مانجہ فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی جاری رہے
گی۔
یہ کیس
راکیش کمار اُولا اور پُنیت کلتے کی نگرانی میں حل کیا گیا جبکہ ٹیم میں ہیورے،
سردار، تیواری، بھیسے، کڈو اور کالے شامل تھے۔
پولیس
نے واضح کیا کہ نائیلون مانجہ خطرناک ہے اور اس کے باعث ہر سال زخمی ہونے کے
واقعات پیش آتے ہیں لہٰذا شہری اس سے گریز کریں ورنہ کارروائی ہو گی۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے