
سرینگر، 26 دسمبر (ہ س )۔سرینگر بینکوئٹ ہال کے قریب سی آر پی ایف کیمپ میں آدھی رات کو آگ بھڑک اٹھی۔جمعرات کو دیر رات آگ لگنے کے واقعہ کے دوران سری نگر میں بینکوئٹ ہال کے قریب سی آر پی ایف بیرکوں میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار آگ کے شعلوں سے لڑ تے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس کیمپ کے جوان دراصل کرسمس کے موقع پر کیتھولک چرچ کی سیکورٹی کےلۓ تعینات کۓ گئے تھے کہ اس دوران اچانک کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پر پہنچی فایر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر کچھ دیر کے بعد قابو پالیا تاہم بیرک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آگ کن وجوہات سے لگی ہے۔ غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آگ لگنے کی یہ ساتویں واردات ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir