سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
پٹنہ، 25 دسمبر(ہ س)۔سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش آج پورے ملک میں منایا گیا۔ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر پٹنہ کے پاٹلی پترا پارک میںاسرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مج
سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا


پٹنہ، 25 دسمبر(ہ س)۔سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش آج پورے ملک میں منایا گیا۔ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر پٹنہ کے پاٹلی پترا پارک میںاسرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، دیہی امور کے وزیر اشوک چودھری،رکن اسمبلی اور بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی، رکن اسمبلی سنجیو چورسیا، رکن اسمبلی رتنیش کشواہا، بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ادے کانت مشرا، بہار کے سابق اسمبلی ا سپیکر نند کشور یادو، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار، بہار ت حقوق اطفال تحفظ کمیشن کے سابق رکن شیوشنکر نشاد سمیت کئی معززین، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے مجسمہ پر کلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر محکمہ اطلاعات رابطہ عامہ کے فنکاروں کے ذریعہ آرتی پوجا، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت بھی گائے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande