
حیدرآباد، 25 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے جمعرات کو ایک اہم نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کار پوریشن میں سوپروائزرس کے عہدوں پر براہ راست تقررات کئے جائیں گے۔ مخلوعہ ملازمتوں کی تفصیلات اس طرح ہیں:ٹریفک سوپروائزر ٹرینی: 84 ملازمتیں،میکانیکل سوپروائزر ٹرینی 114 ملازمتیں۔تنخواہ کا اسکیل: 27,080 روپے سے 81,400 روپے ماہانہ۔امیدوار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.tgprb.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ 30 دسمبر 2025 سے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔20جنوری 2026درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔ بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ امیدوار درخواست دینے سے پہلے اپنی تعلیمی قابلیت، عمر کی حد اور دیگر شرائط و ضوابط کو ویب سائٹ پر موجود تفصیلی نوٹیفیکیشن میں احتیاط سے پڑھ لیں۔ ویب سائٹ پر انتخاب کا طریقہ کار،آن لائن درخواست کا عمل اور دیگر تمام ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق