سدبھاونا ادیان ہوا’اٹل بہاری واجپئی سدبھاونا ادیان‘،لیفٹیننٹ گورنر نے نیا نام رکھا
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ رنگ روڈ پر واقع سدبھاونا ادیان کو اب ”اٹل بہاری واجپئی سدبھاونا ادیان“ کے نام سے جانا جائے گا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش پر اس کا نیا نام رکھا ۔ اس موقع
Sadbhavna-Park-became-Atal-Bihari-Vajpayee-Sadbha


نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ رنگ روڈ پر واقع سدبھاونا ادیان کو اب ”اٹل بہاری واجپئی سدبھاونا ادیان“ کے نام سے جانا جائے گا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش پر اس کا نیا نام رکھا ۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلی نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر یہ معلومات شیئر کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹل جی کے خیالات، ان کی شائستگی اور قومی خدمت کے جذبے کو وقف یہ پارک نوجوانوں کے لیے اٹل جی کو سوچنے، سیکھنے اور سمجھنے کا ذریعہ بنے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے 22 دسمبر کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ کر رنگ روڈ پر واقع سدبھاونا پارک کا نام بدل کر ”اٹل سدبھاونا پارک“ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے پارک میں اٹل بہاری واجپئی کا مجسمہ نصب کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande