
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ اڈیشہ کے کندھمال ضلع میں نکسل مخالف ایک بڑے آپریشن میں سرکردہ ماو¿نواز لیڈر اور مرکزی کمیٹی کے رکن گنیش اوئیکے سمیت چھ نکسلیوں کا مارا جانا نکسل سے پاک ہندوستان کی طرف ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس بڑی کامیابی کے ساتھ ہی اڈیشہ نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد ہونے کی دہلیز پر ہے۔
وزیر داخلہ کے دفتر کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیاگیا کہ،”نکسل سے پاک ہندوستان کی طرف ایک اہم قدم۔ اڈیشہ کے کندھمال میں ایک بڑے آپریشن میں مرکزی کمیٹی کے رکن گنیش اوئیکے سمیت چھ نکسلیوں کو اب تک ختم کر دیا گیاہے۔ اس بڑی کامیابی کے ساتھ، اڈیشہ مکمل طور پر نکسل سے پاک ہونے کے راستے پر ہے۔ ہم مارچ 2362 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔“
پولیس ذرائع کے مطابق، مارے گئے نکسلیوں میںٹاپ کمانڈر گنیش اوئیکے بھی شامل ہے ، جس پہر ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا انعام تھا۔ وہ اڈیشہ اور آس پاس کی ریاستوں میں ماو¿نواز سرگرمیوں کے لیے ایک اہم حکمت عملی ساز سمجھا جاتا تھا۔
اڈیشہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یوگیش بہادر کھرانیہ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کندھمال-گنجام سرحدی علاقے میں مشترکہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انکاونٹر کے دوران چھ نکسلائیٹ مارے گئے۔
علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اڈیشہ میں نکسل مسئلہ کو ختم کرنے میں فیصلہ کن ثابت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد