
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ایوان کا سرمائی اجلاس منگل کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 19 دسمبر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس دوران ایوان کے کل 15 اجلاس ہوئے اور 8 بل منظور کئے گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد