
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی آل راؤنڈر دیپتی شرما نے اپنے کیریئر میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر انجام دیا۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق، وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے اس میچ میں دیپتی نے چار اوور میں صرف 20 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ اگست سے ٹی 20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست تھیں لیکن دیپتی کی کارکردگی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستان کی آٹھ وکٹوں کی جیت کے بعد، دیپتی نے پانچ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے اور اب وہ صرف ایک پوائنٹ آگے نمبر 1 پر ہے۔
وہیں، ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈٹ نے اسمرتی مندھانا سے نمبر 1 کا تاج واپس چھین لیا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد وولوارڈ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف آخری دو میچوں میں لگاتار سنچریاں اسکور کیں، جس سے جنوبی افریقہ کو سیریز 3-0 سے جیتنے میں مدد ملی۔ اس کارکردگی کے ساتھ، ولوارڈٹ نے اپنے کیریئر کی بہترین درجہ بندی بھی حاصل کی۔اسمرتی مندھانا اب ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پرپہنچ گئی ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کی دوسری کھلاڑیوں نے بھی درجہ بندی میں فائدہ ہواہے۔ اروندھتی ریڈی ٹی 20 گیند بازوں کی فہرست میں پانچ مقام کی چھلانگ لگا کر 36 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔وہیں، جمائمہ روڈریگس ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جمائمہ کو سری لنکا کے خلاف ناٹ آوٹ نصف سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ وہ اب ٹاپ 10 ٹی 20 بلے بازوں میں شامل ہوگئی ہیں، جہاں ان کے ساتھ اسمرتی مندھانا (تیسرے ) اور شیفالی ورما (10ویں) مقام پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سن لوس بھی ون ڈے رینکنگ میں ترقی کرتے ہوئے ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں سات درجے چھلانگ لگا کر 34 ویں اور ون ڈے آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں 11 درجے چھلانگ لگا کر 22 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
آئرش کھلاڑیوں کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ آرلین کیلی ون ڈے گیند بازوں کی رینکنگ میں پانچ درجے بہتری کے ساتھ 27ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ وہیں، گیبی لوئس (18 ویں) اور ایمی ہنٹر (28 ویں) ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں بالترتیب چار اور تین پوزیشن کی بہتری کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد