
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ سال 2025 کے لئے وگیان رتن ایوارڈ پروفیسر جینت وشنو نارلیکر کو بعد از مرگ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع میں شاندار اور متاثر کن شراکت کے لیے ملک کا سب سے بڑا سائنسی اعزاز ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل سائنس ایوارڈ 2025 پیش کیا۔ وگیان رتن کے علاوہ آٹھ سائنسدانوں کو وگیان شری ایوارڈ اور 14 نوجوان سائنسدانوں کو وگیان یووا شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سائنس ٹیم ایوارڈ ٹیم آروما مشن سی ایس آئی آر کو دیا گیا۔
صدر جمہوریہ نے پدم وبھوشن پروفیسر جینت وشنو نارلیکر کو طبیعیات کے شعبے میں ان کی زندگی بھر کی خدمات کے لیے بعد از مرگ وگیان رتن ایوارڈ پیش کیا۔
صدر جمہوریہ سے آج وگیان شری ایوارڈحاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر گیانیندر پرتاپ سنگھ (زرعی سائنسز)، ڈاکٹر یوسف محمد شیخ (ایٹمی توانائی)، ڈاکٹر کے تھنگراج (حیاتیاتی سائنس)، پروفیسر پردیپ تھلپل (کیمسٹری سائنسز)، پروفیسر انیرودھ بھالچندر پنڈت (انوائرنمنٹلسائنسز)، پروفیسر مہان ایم جے (ریاضی اور کمپیوٹر سائنس) اور جین این (خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، سائنس فار یوتھ – شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ ڈاکٹر جگدیش گپتا کپوگنتی، ڈاکٹر ستیندر کمار منگروتھیا، دیبارکا سین گپتا، ڈاکٹر دیپا اگاشے، ڈاکٹر دیویندو داس، ڈاکٹر ولی الرحمن، پروفیسر آرکپربھا بسو، پروفیسر سبیاساچی مکھرجی،پروفیسر شویتا پریم اگروال، ڈاکٹر سریش کمار، پروفیسر امت کمار اگروال، پروفیسر سرہود شری کانت مورے، انکور گرگ اور پروفیسر موہن شنکر شیو پرکاشم کو نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سی ایس آئی آر کی ٹیم کو-آروما مشن کو وگیان ٹیم ایوارڈ فراہم کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد