وزیر اعظم نے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ مصنف ونود کمار شکلا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندی کے مشہور مصنف اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ونود کمار شکلا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ شکلا کا منگل کو رائے پور کے ایک سرکاری اسپتال میں عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے انتقا
مودی


نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندی کے مشہور مصنف اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ونود کمار شکلا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ شکلا کا منگل کو رائے پور کے ایک سرکاری اسپتال میں عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق ونود کمار شکلا کو 2 دسمبر کو رائے پور کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں سانس لینے میں دشواری کے بعد داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنا تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا، میں گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ نامور مصنف ونود کمار شکلا جی کے انتقال سے بہت افسردہ ہوں، انہیں ہندی ادبی دنیا میں ان کی انمول شراکت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande