مدھیہ پردیش کے اٹارسی میں آرڈیننس فیکٹری کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی میں اضافہ
نرمداپورم، 23 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع کے اٹارسی میں واقع آرڈیننس فیکٹری کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی پیر کی رات دیر گئے فیکٹری کی سرکاری ای- میل پر دی گئی۔ یہ فیکٹری بھارتی فوج کے لیے گولہ -بارود اور میزائل تیار کرتی ہ
MP-Itarsi-Ordnance-Factory-Bomb-threat


نرمداپورم، 23 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع کے اٹارسی میں واقع آرڈیننس فیکٹری کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی پیر کی رات دیر گئے فیکٹری کی سرکاری ای- میل پر دی گئی۔ یہ فیکٹری بھارتی فوج کے لیے گولہ -بارود اور میزائل تیار کرتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پتھروٹا، اٹارسی، رام پور اور توا نگر تھانوں کی پولیس فورس فوراً فیکٹری پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک راجن بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سائی کرشنا تھوٹا نے منگل کو کہا کہ آرڈیننس فیکٹری کو تمل ناڈو سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔ ای میل میں ”پاکستان-ادے ندھی یوجنا“ کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آپ کی آرڈیننس فیکٹری، اداکار رجنی کانت کی رہائش گاہ اور موسیقار الیاراجا کی رہائش گاہ پر تین آر ڈی ایکس بم رکھے گئے تھے۔ پھٹنے سے پہلے انہیں خالی کریں۔ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ یہ کہاں سے آیا۔ احتیاط کے طور پر بم اسکواڈ اور اضافی فورسز کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ فیکٹری میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ چونکہ مقامی ٹیم دستیاب نہیں تھی، اس لیے فوری طور پر چھندواڑہ سے بم اسکواڈ کو بلایا گیا۔

اس سے قبل 17 اپریل کو بھی فیکٹری کو ایسی ہی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔ تحقیقات کے بعد ای میل فرضی نکلا۔ اب، دوبارہ میل آنے کے ساتھ، سیکورٹی ایجنسیاں محتاط ہو گئی ہیں اور کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں۔پتھروٹا پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

،

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande