
نئی دہلی،23دسمبر(ہ س)۔نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں وائس پریزیڈنٹس انکلیو میں، راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب واسودیو دیونانی کے ذریعہ تصنیف کردہ کتاب ’سناتن سنسکرتی کی اٹل درشٹی‘ کا اجراءکیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ کتاب تصنیف کرنے کرنے کے لیے جناب دیونانی کو مبارکباد دی اور اسے ایک بروقت اور اہم تعاون قرار دیا، خصوصاً ایسے وقت جب ملک سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش کی صد سالہ پیدائش کی سالگرہ منا رہا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی محض ایک فرد نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے، جن کی زندگی اور قیادت اصولوں اور اقدار کے تئیں غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔
جناب واجپئی کے ساتھ اپنی ذاتی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر اپنے دور میں 12ویں اور 13ویں لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے انہیں ان سے سیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے جن سنگھ کے دنوں کی دلکش یادیں ساجھا کیں، ان میں ایمرجنسی سے پہلے کوئمبٹور میں جناب واجپئی کے لیے ایک بڑی عوامی میٹنگ کا انعقادبھی شامل ہے، جو ایک ایسا تجربہ تھا جس نے ان پر گہرا اور دیرپا تاثر مرتب کیا۔
ملک کی تعمیر میں جناب واجپئی کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب واجپئی کی دور اندیش قیادت نے ہندوستان کو متعدد شعبوں کو تغیر سے ہمکنار کیا۔ آپریشن شکتی کے تحت مئی 1998 میں پوکھرن میں کامیاب ایٹمی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جناب واجپئی کی فیصلہ کن قیادت نے عالمی سطح پر ہندوستان کے اعتماد اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اٹل جی کے متاثر کن نعرے، ”جے جوان، جے کسان، جے وگیان“ کو بھی یاد کیا، جو قومی طاقت کے لیے ان کے مجموعی وڑن کی عکاسی کرتا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ کی ریاستوں کے قیام میں جناب واجپئی کی دور اندیشی کو بھی اجاگر کیا، جو علاقائی امنگوں اور لامرکزی اور ذمہ دار حکمرانی کی ضرورت کے بارے میں ان کی گہری سمجھ سے کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی امور کی وزارت کا قیام جناب واجپئی کے سب سے الگ تھلگ لوگوں کے لیے جامع ترقی اور انصاف کے عزم کی مزید عکاسی کرتا ہے۔ دو دہائیوں بعد جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وہ ان بصیرت انگیز فیصلوں کے دور رس اثرات کو دیکھ سکتے ہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب واجپئی نے ہمیشہ عمدہ حکمرانی پر زور دیا، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوم پیدائش کو عمدہ حکمرانی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، گولڈن کواڈریلٹرل پروجیکٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات جیسے تاریخی اقدامات کا حوالہ دیا، جس نے ہندوستان کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری، راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور کتاب کے مصنف جناب واسودیو دیونانی، دیگر معززین کے ساتھ اس تقریب میں موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan