کیرالہ کے الاپوژا میں برڈ فلو کی تصدیق، 20 ہزار سے زیادہ بطخیں ہلاک
الاپوژا، 23 دسمبر (ہ س)۔ کیرالہ کے الاپوژا ضلع میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کی وجہ سے سات پنچایتوں میں 20ہزار سے زیادہ بطخوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کا قہربا کوٹناڈ علاقے کے کئی علاقوں میں پھیل چکا ہے، جس میں نیڈوموڈی، چیروتھانہ، کرووٹا، کارتکپلی، ا
Kerala-avian-influenza-confirmed-Alappuzha


الاپوژا، 23 دسمبر (ہ س)۔ کیرالہ کے الاپوژا ضلع میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کی وجہ سے سات پنچایتوں میں 20ہزار سے زیادہ بطخوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کا قہربا کوٹناڈ علاقے کے کئی علاقوں میں پھیل چکا ہے، جس میں نیڈوموڈی، چیروتھانہ، کرووٹا، کارتکپلی، امبالہ پوژا جنوبی، پونپرا جنوبی اور ٹھاکژی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بطخوںمیں ایویئن انفلوئنزا کی مخصوص علامات نظر آنے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔

مرکزی مویشی پروری محکمہ نے ریاستی حکومت کو مطلع کیا کہ اموات میں اچانک اضافے کے بعد، سب سے پہلے تھرو ولا کی ایک لیبارٹری میں نمونوں کی جانچ کی گئی، جہاں سے نتائج مثبت آئے۔ اس کے بعد نمونے تصدیق کے لیے بھوپال بھیجے گئے۔ بھوپال میں ہائی سیکورٹی اینیمل ڈیزیز لیبارٹری میں ٹیسٹنگ میں بھی ایویئن انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی۔ ان نتائج کی بنیاد پر،مرکزی محکمہ مویشی پروری نے ریاستی حکومت کو اس وبا کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے۔ انتظامیہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بیماری کے مزید پھیلاو¿ کو روکنے اور ضلع میں پولٹری فارمنگ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اور انضبابی اقدامات کو نافذ کرے گی۔

ریاستی حکومت نے انفیکشن کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی ) کو نافذ کیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام پرندوں کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں انڈے، گوشت اور پولٹری مصنوعات کی فروخت اور نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

برڈ فلو بنیادی طور پر پرندوں کی بیماری ہے تاہم محکمہ صحت نے حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انسانوں میں اس کا انفیکشن( منتقلی)بہت کمیاب ہے، لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیمار یا مردہ پرندوں کو چھونے سے گریز کریں۔ اگر آپ کو کہیں پرندوں کی غیر معمولی موت نظر آئے تو فوراً محکمہ مویشی پروری کو مطلع کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande