منریگا کی جگہ وی بی-جی رام جی اسکیم کے نفاذ پرسونیا گاندھی کے تیور سخت
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت پر منریگا کو ختم کرکے اور وی بی-جی رام جی اسکیم متعارف کرا کر غریب مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک اسکیم میں تبدیلی
منریگا کی جگہ وی بی-جی رام جی اسکیم کے نفاذ پرسونیا گاندھی کے تیور سخت


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت پر منریگا کو ختم کرکے اور وی بی-جی رام جی اسکیم متعارف کرا کر غریب مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک اسکیم میں تبدیلی نہیں ہے بلکہ آئین کے ذریعہ دیئے گئے کام کے حق کو ختم کرنے کی سازش ہے۔

ایک اخباری مضمون میں، سونیا گاندھی نے کہا کہ منریگا کی بنیادی روح کو پارلیمنٹ میں بحث، ریاستوں کے ساتھ مشاورت اور وفاقی ڈھانچے کے احترام کے بغیر تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے دور رس اور تباہ کن سماجی و اقتصادی نتائج نکل رہے ہیں۔ سونیا نے لکھا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005، آئین کے آرٹیکل 41 سے متاثر ہو کر اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے پہلے دور میں لاگو کیا گیا تھا۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا اقدام ہے، جس نے دیہی غریبوں کو قانونی طور پر کام کی ضمانت دی ہے۔ نئے نظام کے ذریعے موجودہ حکومت نے قانونی گارنٹیوں، مانگ پر مبنی کام، سال بھر کی ملازمت اور گرام سبھا کے مرکزی کردار کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسکیم روزگار کے دنوں کی تعداد پر بجٹ کی حد لگاتی ہے، جس سے ریاستوں میں کام کے دنوں کی تعداد مرکزی حکومت کی ترجیحات پر منحصر ہوتی ہے۔

سونیا گاندھی نے اسے مرکزیت کی بلندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 73ویں آئینی ترمیم کے تحت گرام سبھا کو دیے گئے اختیارات چھین لیے گئے ہیں اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت اوپر سے نافذ کردہ فریم ورک کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے روزگار 100 دن سے بڑھا کر 125 دن کرنے کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران منریگا غریبوں کے لیے لائف لائن ثابت ہوئی۔ منریگا کو ختم کرنے سے دیہی ہندوستان میں ایک سنگین سماجی بحران پیدا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande