ریاسی میں زنگ آلود مورٹار گولہ برآمد
ریاسی میں زنگ آلود مورٹار گولہ برآمد جموں، 20 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے گاؤں دھنوہ جارڈی میں ہنومان مندر کے قریب سڑک کنارے ایک پرانا اور زنگ آلود مورٹار شیل برآمد ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پونی تحصیل کے مذکورہ گاؤں کے ایک مقامی باشندے نے مارٹر
Shell filw


ریاسی میں زنگ آلود مورٹار گولہ برآمد

جموں، 20 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے گاؤں دھنوہ جارڈی میں ہنومان مندر کے قریب سڑک کنارے ایک پرانا اور زنگ آلود مورٹار شیل برآمد ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پونی تحصیل کے مذکورہ گاؤں کے ایک مقامی باشندے نے مارٹر شیل دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی ضلع ریاسی کی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بعد ازاں بی ڈی ایس ٹیم نے مارٹر شیل کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔ اس کارروائی کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande