
رام گڑھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ رام گڑھ ضلع میں ان دنوں جنگلی ہاتھیوں کا قہر جاری ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے ہاتھیوں کا غول اپنے کوریڈور میں مسلسل گھوم رہا ہے۔ وہ اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کر رہے ہیں۔ اب تک جنگلی ہاتھی کل نو افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔ جنگل سے نکلکر ہاتھیوں کا غول ہفتہ کی صبح این ایچ- 33 پر پہنچا۔ این ایچ-33 پر ایک بہت بڑا ہاتھی نمودار ہوا۔ کچھ ہی دیر میں سڑک کے دونوں طرف کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈرائیور اور مسافروں کی سانسیں گھنٹوں گاڑیوں کے اندر ہی اٹکی رہیں۔
دھند میں ہاتھی کے اچانک نمودار ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ غنیمت رہی کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ہوشیاری اورمستعدی کے ساتھ، ٹیم نے ہاتھی پر قابو پالیا اور اسے ایک محفوظ راہداری کی طرف لے گیے۔ اگر ذرا بھی تاخیرہوتی تو این ایچ-33 پر ایک بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ ہاتھی کے ہٹتے ہی گھنٹوں سے رکا ٹریفک پھر سے بحال ہو گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
گھنی دھند اورشدید سردی کے درمیان ہاتھیوں نے محکمہ جنگلات کے پسینے چھڑا دیئے۔ کبھی گھاٹو کی طرف، کبھی کجو کی طرف اور کبھی رام گڑھ شہر کی حدود میں بھٹکتے ہاتھیوں کو ان کی محفوظ راہداریوں میں واپس بھیجنے کے لئے محکمہ جنگلات کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ فی الحال، رام گڑھ میں ہاتھیوں کی نقل و حرکت محکمہ جنگلات کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد