
نئی دہلی، 2 دسمبر (ہ س)۔ بھارت نے پاکستانی میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے (بھارت) طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے انسانی امداد لے جانے والے پاکستانی طیارے کو ایئر کلیئرنس نہیں دی تھی۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں تمام دستیاب ذرائع سے سری لنکا کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو بروقت کلیئرنس دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بیان مضحکہ خیز ہے اور بھارت کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے کی ایک اور کوشش ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی جانب سے درخواست کل دوپہر ایک بجے موصول ہوئی۔ عجلت کو دیکھتے ہوئے، ہندوستانی حکومت نے اسے تیزی سے کلیئر کیا اور شام 5:30 بجے تک اوور فلائٹ کی اجازت دے دی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی