
تاریخ کے آئینے میں 03 دسمبر: بھوپال میں یونین کاربائیڈ فیکٹری سے گیس کا اخراج، 3,000 سے زیادہ لوگوں کی موت
سال 1984 میں آج ہی کے دن بھوپال میں واقع یونین کاربائیڈ انڈیا لمیٹڈ کے کیڑے مار ادویات کے پلانٹ سے میتھائل آئیسو سائنٹ (ایم آئی سی) نامی زہریلی گیس کے اخراج سے تاریخ کے سب سے بھیانک صنعتی المیوں میں سے ایک پیش آیا۔ آدھی رات کے بعد ہوئے اس اخراج نے کچھ ہی گھنٹوں میں پورے شہر کو دہشت میں ڈال دیا۔
سرکاری اندازوں کے مطابق، کم از کم 3,000 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ کئی ہزار لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ گیس کے رابطے میں آنے سے ہزاروں لوگ تاحیات جسمانی معذوری، آنکھوں، پھیپھڑوں اور اعصابی نظام سے جڑی بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔
آفت کے فوراً بعد اسپتالوں میں افرا تفری کا ماحول تھا اور شہر کے بڑے حصے میں عام زندگی مسدود ہو گئی۔ راحت اور بچاو کے کام کئی دنوں تک جاری رہے۔ اس واقعے نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو صنعتی حفاظتی معیارات اور کارپوریٹ ذمہ داریوں پر سنجیدہ سوال کھڑے کر دیے۔ بھوپال گیس سانحہ آج بھی انسانی تاریخ کے سب سے دردناک صنعتی حادثات میں شمار ہوتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1790 - لارڈ کارنوالس نے فوجداری معاملوں میں انصاف کی طاقت مرشد آباد کے نواب سے چھین کر اپنے ہاتھ میں کر لی اور صدر نظامت عدالت کو کولکاتا منتقل کر دیا۔
1796 - باجی راو دوم کو مراٹھا سلطنت کا پیشوا بنایا گیا۔ وہ مراٹھا سلطنت کے آخری پیشوا تھے۔
1824 - انگریزوں نے مدراس اور ممبئی سے کمک منگا کر پھر کِتّور کے قلعے کا گھیراو کر لیا۔
1828 - اینڈریو جیکسن امریکہ کے ساتویں صدر منتخب ہوئے۔
1829 - وائسرائے لارڈ ولیم بینٹک نے ہندوستان میں ستی کی رسم پر روک لگائی۔
1884 - ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ راجندر پرساد پیدا ہوئے۔
1888 - مشہور ہندوستانی مورخ رمیش چندر مجومدار پیدا ہوئے۔
1889 - مجاہد آزادی خودی رام بوس پیدا ہوئے۔
1910 - فرانسیسی ماہر طبیعات جارجس کلاوڈ کے ذریعے تیار کیے گئے دنیا کے پہلے نیین لیمپ کا پہلی بار پیرس کے موٹر شو میں مظاہرہ۔
1912 - ترکیہ، بلغاریہ، سربیا، یونان اور مونٹی نیگرو نے جنگ بندی معاہدہ کیا۔
1948 - مشرقی چین سمندر میں چینی پناہ گزینوں کو لے جا رہے جہاز ’کیانگیہ‘ میں دھماکہ ہونے سے 1,100 لوگوں کی موت ہوئی۔
1959 - ہندوستان اور نیپال نے گنڈک آبپاشی اور بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1967 - ہندوستان کا پہلا راکٹ (روہنی آر ایچ 75) تھمبا سے لانچ کیا گیا۔
1967 - انڈونیشیا کے سابق صدر سوکرنو نظر بند کیے گئے۔
1971 - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ ہوئی۔
1975 - لاوس جمہوریہ قرار دیا گیا۔
1989 - روس کے صدر میخائل گورباچوف اور امریکہ کے صدر جارج بش نے سرد جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا۔
1994 - تائیوان میں پہلا آزاد مقامی انتخاب مکمل ہوا۔
1979 - ہندوستان کے نامور ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کا انتقال ہوا۔
1999 - دنیا کے مشہور گٹار نواز چارلی لی برڈ کا انتقال۔
1999 - چیچنیا کے چھاپہ ماروں نے 250 روسی فوجیوں کو مار گرایا۔
2000 - ویسنٹ فاکس میکسیکو کے نئے صدر منتخب، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں ہرا کر لگاتار 12 ٹیسٹ میچ جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔
2001 - غزہ پر اسرائیل کے حملے میں یاسر عرفات کے ہیلی کاپٹر تباہ۔
2002 - یو این ای پی نے ہندوستان سمیت 7 ٹروپیکل ممالک میں حیاتیاتی تنوع کے مطالعے کے لیے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جاری کیے۔
2004 - پرتگال کے سپریم کورٹ میں مونیکا کی عرضی خارج۔
2004 - عراق میں پولیس تھانوں پر ہوئے حملے میں 30 لوگوں کی موت۔
2004 - ہندوستان اور پاکستان 40 سالوں کے بعد مونا باو اور کھوکھرا پار کے درمیان ریل رابطہ پھر سے بحال کرنے کے لیے متفق ہوئے۔
2008 - ممبئی میں ہوئی 23 نومبر کی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ولاس راو دیشمکھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
2011 - فلم اداکار اور پروڈیوسر دیو آنند کا انتقال ہوا۔
2012 - فلپائن میں ’بھوفا‘ طوفان سے کم از کم 475 لوگوں کی موت۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن