مسلمانوں کو وندے ماترم کی آڑ میں ستانا بند کیا جائے
جب پارلیمنٹ میں وندے ماترم کہنے پرپابندی ہے تو مسلمانوں کو کیوں مجبور کیا جارہا ہے۔؟مولانا انصار رضانئی دہلی،02دسمبر(ہ س)۔ ملک بھر میں مسلمانوں کے نفرت اور شر انگزیز کا ماحول بنایا جارہا ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کو چھانے کے لئے داڑھی ٹوپی والے غریب
مسلمانوں کو وندے ماترم کی آڑ میں ستانا بند کیا جائے


جب پارلیمنٹ میں وندے ماترم کہنے پرپابندی ہے تو مسلمانوں کو کیوں مجبور کیا جارہا ہے۔؟مولانا انصار رضانئی دہلی،02دسمبر(ہ س)۔

ملک بھر میں مسلمانوں کے نفرت اور شر انگزیز کا ماحول بنایا جارہا ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کو چھانے کے لئے داڑھی ٹوپی والے غریب مسلمانوں کو ستانے پر تلی ہوئی ہے۔چند نام نہاد صحافی دوسو تین سو روپئے کا مائک لے کر جبراً مسلمانوں کے منہ میں ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے وندے ماترم کلواتےہیں۔جب وہ اپنے عقیدے کی وجہ سے ان کی ا?رزو پوری نہیں کرتا تو اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار غریب نواز فائنڈیشن کے چیئر مین اور معروف عالم دین مولانا انصار رضا نے کیا۔انہوں نے اخبارات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ مسلمان اپنے ملک اور اس کے ذرے ذرے سے محبت کرتا ہے۔وہ زمین کو اللہ کی تخلیق مانتا ہے اور اس زمین پر سجدہ کرکے اپنے رب کا شکریہ ادا کرتا ہے۔وندے ماترم کے لغوی معنی زمین ہماری ماں ہے،کچھ لوگ زمین کو بھگوان بھی مانتے ہیں۔لیکن مسلمان زمین کو بھگوان نہیں مانتا وہ اپنے رب کے سوا کسی کی پوجا نہیں کرسکتا۔اسے کیوں مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ زمین کو بھگوان مانے۔؟ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی زمین سے کس قدر محبت کرتا ہے اس کا اندازہ اسی سے لگا لیجئے کہ مرنے کے بعد بھی نہا دھوکر پاک صاف ہوکے اسی زمین میں دفن ہوتا ہے۔وہ اپنی خاک کو ادھر ادھر اڑنے کے لئے نہیں چھوڑتا۔مولانا انصار رضا نے کہا کہ چند لوگ مسلمانوں جیسے نام والے ملک میں ہنگامہ پیدا کرکے چلے جاتے ہیں۔بلاشبہ یہ پاکستان کے گمراہ کئے ہوئے لوگ ہیں۔وہہمارے ملک میں ا?تے ہیں اور دھماکے کرکے بھاگ جاتے ہیں۔یہ دھماکے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور ملک کا میڈیا تمام مسلمانوں کو بدنام کرنے پر ا?مادہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکڑوں ہندو پاکستان کی جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں ان میں حزب اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ لیڈر بھی ہیں اور ا?رایس ایس سے تعلق رکھنے والے بھی۔کیا چند لوگوں کی وجہ سے بھارتیہ جنتا ارٹی اور آرایس ایس کو ملک کی غدار کہنا درست ہوسکتا ہے۔؟ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرے جو ان الفاظ کو کہنے کے لئے مجبور کرتے ہیں جو ارلیمنٹ میں بھی نہیں بولے جاسکتے۔واضح رہے کہ سرکار نے وندے ماترم جیسے نعرہ لگانے پر پارلمینٹ میں بین لگا رکھا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande