ٹیرف کے ذریعہ عالمی تجارت کوہتھیار بنایا جارہا ہے: نرملا سیتا رمن
نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو کہا کہ عالمی تجارت کو ٹیرف اور دیگر اقدامات کے ذریعے ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں بھارت کو احتیاط سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی مجموعی مضبوطی سے ملک
ٹیرف کے ذریعہ عالمی تجارت کوہتھیار بنایا جارہا ہے: نرملا سیتا رمن


نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو کہا کہ عالمی تجارت کو ٹیرف اور دیگر اقدامات کے ذریعے ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں بھارت کو احتیاط سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی مجموعی مضبوطی سے ملک کو ایک اضافی فائدہ ملے گا۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر اب یہ’بالکل واضح‘ ہے کہ تجارت آزاد اور منصفانہ نہیں ہے۔ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ’تجارت کو ٹیرف اور دیگر مختلف اقدامات کے ذریعے ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔‘ انہوںنے مزید کہا کہ ہندوستان کو اس لیے احتیاط سے بات چیت کرنی ہوگی، اور صرف ٹیرف سے نمٹنا کافی نہیں ہوگا...لیکن مجھے یقین ہے کہ ہماری مجموعی اقتصادی طاقت ہمیں یہ اضافی فائدہ دے گی۔‘

انہوں نے کہا’ہندوستان کو یہ کہہ کرنصیحت دی دی جاسکتی ہے کہ آپ (انڈیا) بہت زیادہ انٹروورٹ ہیں، آپ ٹیرف کے بادشاہ ہیں، وغیرہ، تاہم، ٹیرف کو ایک ہتھیار کے طور پر غلط استعمال کیا گیا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان نے ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کبھی ارادہ نہیں کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آج تجارت کو بغیر کسی تنقید کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور کچھ ممالک کہتے ہیں کہ ٹیرف اچھے نہیں ہیں اور کسی کو ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔ لیکن’اچانک نئے لوگ سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ٹیرف میں رکاوٹیں پیدا کریں گے، اور اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا۔ تو ایسا لگتا ہے کہ یہ نیا معمول بن گیا ہے۔‘

مرکزی وزیر خزانہ کے تبصرے اہم ہیں، کیونکہ امریکہ کی طرف سے لگائے گئے اعلیٰ محصولات نے عالمی تجارت کو متاثر کیا ہے۔ میکسیکو نے حال ہی میں ان ممالک پر زیادہ ٹیرف لگانے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا جن کے ساتھ اس کے آزاد تجارتی معاہدے نہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande