
شندے کا پرتھوی راج چوہان کے بیان پر جوابی حملہ، ہندوستان کی فوجی کامیابی پر سوال اٹھانا ناقابل قبول
ممبئی
، 17 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے
بدھ کے روز سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے بھارت۔پاکستان تنازع سے متعلق
تبصروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے بھارت کو
جنگ میں شکست ہوئی ہو، جو سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی
باتیں دراصل پاکستان کے حق میں بولنے کے مترادف ہیں۔
شندے نے
کہا کہ قومی سلامتی جیسے حساس معاملے پر اس نوعیت کے تبصرے حب الوطنی کے منافی ہیں
اور انہیں کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے بیانات
غیردیشی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔
راہل
گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے شندے نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر مسلسل ’’آپریشن
سندور‘‘ پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں، جن میں ڈرونز، طیاروں اور نقصانات سے متعلق
پوچھ گچھ شامل ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے انتہائی مہارت کے
ساتھ پاکستان کے خلاف کارروائی کی اور شہری علاقوں کو نقصان پہنچائے بغیر اہداف کو
نشانہ بنایا، جس پر پورا ملک فخر محسوس کرتا ہے۔
ایکناتھ
شندے نے کہا کہ پرتھوی راج چوہان کے بیانات میں پاکستان کے لیے ہمدردی جھلکتی ہے،
لیکن عوام اس کا حساب ضرور لیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی تعریف یا
ہندوستانی فوجی کارروائیوں کو کمزور دکھانا قومی مفادات کے خلاف ہے۔
کانگریس
پر مزید حملہ کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ جو لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف
اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہیں، عوام انہیں انتخابات اور سیاست میں منہ توڑ
جواب دیں گے، اور اس طرح کی بیان بازی کو مکمل طور پر رد کر دیا جائے گا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے