
کانگریس لیڈر کے بیان سے سیاسی تنازع ، قومی سلامتی پر تبصرے پر تنقید
ممبئی
، 17 دسمبر(ہ س)۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی
جانب سے شروع کیے گئے آپریشن سندور کے حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی
راج چوہان کے ایک متنازعہ بیان نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے اور اس پر شدید سیاسی
ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
پرتھوی
راج چوہان نے مبینہ طور پر کہا کہ 7 مئی 2025 کو آپریشن سندور کے پہلے ہی دن بھارتی
فضائیہ کو مکمل طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق اس دن صرف آدھے گھنٹے
تک جاری رہنے والی ایک فضائی لڑائی میں بھارتی طیارے مار گرائے گئے، جس کے نتیجے میں
پوری بھارتی فضائیہ کو زمین پر روک دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد بھارتی
فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ اڑان نہیں بھر سکا، کیونکہ گوالیار، بھٹنڈہ اور سرسا سمیت
مختلف مقامات سے اڑنے والے طیاروں کو پاکستان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ
لاحق تھا۔ اسی اندیشے کے باعث فضائیہ کو مکمل طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔
چوہان
کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل پیدا کر دی ہے اور ناقدین نے اسے قومی
سلامتی جیسے نازک موضوع پر غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز تبصرہ قرار دیا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے