
ریاض،15دسمبر(ہ س)۔سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔سعودی عر ب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیاکہ ’مملکت ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کرتی ہےاور متاثرہ افراد کے اہل خانہ، آسٹریلیا کی حکومت اور دوست عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے، نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔‘
سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر جو عام طور پر اتوار کے دن تعطیل ہونے کی وجہ سے رش ہوتا ہے۔ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور ہلاک ہوئے۔آسٹریلوی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے اور ایک دیگر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan