
ریاض،15دسمبر(ہ س)۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے آج ریاض میں چین کے وزیر خارجہ’ وانگ ی‘ کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بات کی تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی خدمت ہو، نیز علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan