گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ
حیدرآباد، 14 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ریاست کے 31 اضلاع میں 3,911 سرپنچ عہدوں اور 29,913 وارڈ ممبر نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی۔اس مرحلہ میں 12,782 امیدوار سرپنچ عہدوں کے لئے جبکہ 71 ہزار سے زائد امیدوار وارڈ
گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ


حیدرآباد، 14 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ریاست کے 31 اضلاع میں 3,911 سرپنچ عہدوں اور 29,913 وارڈ ممبر نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی۔اس مرحلہ میں 12,782 امیدوار سرپنچ عہدوں کے لئے جبکہ 71 ہزار سے زائد امیدوار وارڈ ممبر کی نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔ اس دوران 415 گرام پنچایتیں اور 8,308 وارڈز متفقہ طور پر منتخب قرار دیئے جا چکے ہیں۔ادھر ریاستی الیکشن کمیشن نے گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3,834 سرپنچ عہدے اور 27,636 وارڈ ممبر نشستیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 3,347 نائب سرپنچ بھی پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں۔

گرام پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی پولنگ اس ماہ کی 17 تاریخ کو منعقد ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande