بینکرز رئیل اسٹیٹ دبئی پراپرٹی شو2025کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
نئی دہلی ،14دسمبر(ہ س)۔ بینکرز رئیل اسٹیٹ دبئی پراپرٹی شو2025کے آخری دن بڑی تعداد میں سرمایا کاروںنے شرکت کی اور دبئی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بکنگ کرائی۔اس دوران کمپنی کے سی ای او ارشد قریشی نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ شو امید سے زیادہ ک
بینکرز رئیل اسٹیٹ دبئی پراپرٹی شو2025کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


نئی دہلی ،14دسمبر(ہ س)۔ بینکرز رئیل اسٹیٹ دبئی پراپرٹی شو2025کے آخری دن بڑی تعداد میں سرمایا کاروںنے شرکت کی اور دبئی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بکنگ کرائی۔اس دوران کمپنی کے سی ای او ارشد قریشی نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ شو امید سے زیادہ کامیاب رہاہے۔ اس میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی اورہم پر اعتمادکرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے ۔انھوںنے کہاکہ ہم پہلی مرتبہ دہلی میں یہ پروگرام کرنے آئے ہیں اور ہمیں امید بھی نہیں تھی کہ اتنی تعدا دمیں بااثر شخصیات یہاں شرکت کریں گی اور ہم پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کریں گی۔

اس دوران ویپار منڈل ،گرین مارکیٹ صدر بازار کے چیئر مین مہربان قریشی نے ارشد قریشی اور ان کے والد اسلم قریشی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ آج کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے اونچا مقام اور اچھا کاروبار پوری ایمانداری سے کررہے ہیں۔ یہ نوجوان ہماری آنے والوںنسلوں کے لیے ایک مثال بنیں گے۔ارشد قریشی کے والد اسلم قریشی نے کہاکہ ہم نے اپنے بچوں کی بہت اچھی تربیت کی ہے اور آج ان کو ترقی کرتا دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔لذیز ہوٹل کے مالک حاجی آفتاب قریشی نے کہاکہ دبئی واقعی ایک اچھی جگہ ہے ، ہمیں امید ہے کہ ارشد قریشی بھی وہاں بلندیوں تک پہنچیں۔

نوجوان لیڈر فیصل مہربان قریشی نے کہاکہ ارشد قریشی کے پروجیکٹ بہت اچھے ہیں اورہم نے ان کے ساتھ جڑیں گے ،ان سے صلاح مشورہ ہوگیا ہے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے والے بھائی گلفام نے کہاکہ ارشد قریشی اور ان کی ٹیم قریب ایک ماہ سے اس پر محنت کررہی تھی اور آج یہ بے مثال پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande