
علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔ رات کوبڑھتی ہوئی سردی سے بے سہارا اور ضرورت مندوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے نگر نگم نے تین مستقل نائٹ شیلٹرکو فعال کیا ہے، انتظامات کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ اس دوران ایک نیا انتظام بھی متعارف کرایا گیا۔ اگر چوراہوں، فٹ پاتھ، پلوں پر رات گزارنے والے افراد پناہ گاہوں میں نہیں جاتے ہیں تونگر نگم انہیں اپنی گاڑیوں میں شیلٹر ہوم میں لے جائے گی۔ اس مقصد کے لیے چار گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں اور زون وائز ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ کسی کےکھلے میں سوتے ہوئے نظر آنے پرکوئی بھی شہری کال کر رپورٹ کر سکتا ہے۔نگر نگم نے اس مقصد کے لیے نمبر بھی جاری کیے ہیں۔نگر نگم کی جانب سے مستقل رین بسیروں میں، مردوں اور عورتوں، گولر روڈ (ہیضہ اسپتال) کے پاس ، بھوج پورہ بائی پاس ( ڈوڈا آفس) کے پاس مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیےانتظامات کیے ہیں۔ میونسپل کمشنر پریم پرکاش مینا نے تین نائٹ شیلٹرز کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رات کے لیے موبائل وہیکل سروس شروع کی گئی ہے۔ چاروں زونز میں ایک ایک گاڑی تعینات کی جائے گی۔ چار ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ