تھوک کے ذریعے روٹی پکائے جانے کی ویڈیو وائرل۔
علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ میں ایک ڈھابے پر تھوک لگا کر تندوری روٹی پکانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ شکایت پر پولیس پہنچی۔ لوگ جانچ اور کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ واقعہ علی گڑھ کے ٹپل علاقے میں علیگڑھ۔ پلول ہائی وے پر لال پو
تھوک کے ذریعے روٹی پکائے جانے کی ویڈیو وائرل۔


علی گڑھ, 14 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ میں ایک ڈھابے پر تھوک لگا کر تندوری روٹی پکانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ شکایت پر پولیس پہنچی۔ لوگ جانچ اور کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ واقعہ علی گڑھ کے ٹپل علاقے میں علیگڑھ۔ پلول ہائی وے پر لال پور موڑ کا بتایا جا رہاہے، یہاں چاند ڈھابہ نام کا ایک ہوٹل ہے۔ دعویٛ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں تندوری روٹی پکانے والا شخص روٹی پکانے سے پہلے اس پر تھوکتا نظر آتا ہے۔ جب لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تو معاملہ پولیس کے علم میں آیا۔ کسی بھی قسم کی بدامنی کو روکنے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم لوگوں نے انتظامیہ سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande