ریاسی پولیس نے غیر قانونی تجارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی
ریاسی پولیس نے غیر قانونی تجارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی جموں، 8 نومبر (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ بلنی پر خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران دو اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس کے مطابق پہلی
Reasi


ریاسی پولیس نے غیر قانونی تجارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی

جموں، 8 نومبر (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ بلنی پر خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران دو اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران پرتل سے کٹرا کی جانب آ رہی ایک اسکوٹی کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس میں سے 750 ملی لیٹر کی 8 بوتلیں ٹرپل ایکس رم برآمد ہوئیں۔

ملزم کی شناخت گردھاری لال ولد کنج لال ساکن چکھ پرتل، کٹرا کے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 304/2025 زیر دفعہ 223 بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے ایک پیدل شخص کو ریاسی سے کٹرا آتے ہوئے روکا۔ دورانِ تلاشی اس کے قبضے سے 85 گرام گانجا نما مادہ برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت کانو ولد رام داس ساکن وارڈ نمبر 10، کٹرا کے طور پر ہوئی۔ اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 305/2025 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

دونوں کارروائیاں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کٹرا انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ کی قیادت میں، ایس ڈی پی او کٹرا ڈاکٹر بھشم دوبے اور ایس پی کٹرا ویپن چندرن کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔ ایس ایس پی ریاسی پرم ویر سنگھ نے کہا کہ ریاسی پولیس منشیات اور غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande