
کشتواڑ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
جموں، 8 نومبر (ہ س)۔ کشتواڑ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ہیروئن، چرس اور نشہ آور کیپسول برآمد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روز میں کی گئی الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7.5 گرام ہیروئن، 70 گرام چرس، 32 پائیوون اسپاس پلس کیپسول اور نقد رقم 7,500 ضبط کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نمبر 225/2025 کے تحت انذر بیگ ولد غلام قادر بیگ ساکن کمل پورہ چہرار سے 7.5 گرام ہیروئن، 32 کیپسول اور 7,500 نقدی برآمد کی گئی۔ اسی طرح ایف آئی آر نمبر 226/2025 کے تحت عامر خان شیخ ولد شاہ محمد شیخ ساکن دھوسہ بھلیسہ سے 33 گرام چرس، جبکہ ایف آئی آر نمبر 227/2025 کے تحت پنکو کمار ولد گِردھاری لال ساکن چندالی سرتھل سے 35 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ منشیات کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی شخص کو اس گھناؤنے دھندے میں ملوث رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اس معاشرتی لعنت کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر