رائے دہندگان کو پولنگ کے دن درست فوٹو آئی ڈی اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت
رائے دہندگان کو پولنگ کے دن درست فوٹو آئی ڈی اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت حیدرآباد ، 7 نومبر (ہ س)۔ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات میں چند دن باقی رہ جانے کے ساتھ، تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای سی) سی سدرشن ریڈی نے تمام رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ
رائے دہندگان کو پولنگ کے دن درست فوٹو آئی ڈی اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت


رائے دہندگان کو پولنگ کے دن درست فوٹو آئی ڈی اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت

حیدرآباد ، 7 نومبر (ہ س)۔

جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات میں چند دن باقی رہ جانے کے ساتھ، تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای سی) سی سدرشن ریڈی نے تمام رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی فہرست میں اپنے ناموں کی جانچ کریں اورپولنگ کے دن ایک درست فوٹوآئی ڈی اپنے ساتھ رکھیں۔ ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ ہرووٹرکواپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے شناخت کے لیے پولنگ اسٹیشن پراپناالیکٹرفوٹو شناختی کارڈ (ای پی ائی سی) پیش کرنا چاہئے۔ اگرای پی آئی سی میں املا کی تضادات یادیگر معمولی غلطیاں ہیں، تو اسے نظرانداز کردیا جائے گا، بشرطیکہ ووٹرکی شناخت واضح طورپرقائم ہو۔

اس کے علاوہ، دیگراسمبلی حلقوں سے جاری کردہ ای پی آئی سی کوقبول کیا جاتاہے، بشرطیکہ ووٹرکانام متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے انتخابی فہرست میں ظاہرہو۔ ووٹربھی یہ دستاویزات پیش کرسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں جن کے پاس ای پی آئی سی نہیں ہے،وہ شناختی ثبوت کے طورپردرج ذیل دستاویزات پیش کرسکتے ہیں۔عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 20اےکے تحت رجسٹرڈ اوورسیزووٹرزکوصرف شناخت کے لیے اپنا اصل ہندوستانی پاسپورٹ پیش کرناہوگا۔ووٹرزکوانتخابی دن سے کم ازکم پانچ دن پہلے پولنگ کی تفصیلات کے ساتھ ووٹر انفارمیشن سلپس موصول ہوں گی۔ تاہم، ان سلپس کوشناختی ثبوت کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande