
حیدرآباد ، 7 نومبر (ہ س)۔
تلنگانہ کابینہ کااجلاس جو آج 7 نومبر کو مقررتھا، اسے ملتوی کرتے ہوئے 12 نومبر کو طلب کیا گیا ۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے آج احکام جاری کئے ۔ کابینہ کا اجلاس 12 نومبر کو سہ پہر 3 بجے سکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ مجالس مقامی انتخابات کے سلسلہ میں کابینہ میں اہم فیصلہ کا امکان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ تحفظات کے ساتھ انتخابات کیلئے اسٹیٹ الیکشن کمیشن سے سفارش کی جائے گی۔ تحفظات سے متعلق مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے جس کی 24 نومبر کو سماعت مقرر ہے۔ ریونت ریڈی حکومت 42 فیصد تحفظات پر عمل آوری کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی کی سطح پر تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق