
شیخ پیٹ میں بی آر ایس اقلیتی قائد وحید احمد کو پولیس ہراسانی کا سامناحیدرآباد، 7 نومبر (ہ س)۔
حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کی انتخابی سرگرمیوں کے دوران شیخ پیٹ ڈویژن میں وزیراعلی اے ریونت ریڈی کے روڈ شو سے قبل بی آرایس قائد وحید احمد ایڈوکیٹ کے مکان پر چھاپہ ماری اوران کے اہل خانہ کو پولیس کے ذریعہ ہراساں کئے جانے کی شکایات کے بعد بی آرایس امیدوارہ ماگنٹی سنیتا نے وحید احمد ایڈوکیٹ کے مکان پہنچ کر ان کے افراد خاندان کو ہراسانی کے متعلق تفصیلات حاصل کی اور کہا کہ تلنگانہ میں ایک حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے دوران جس انداز میں سرکاری مشنری کا استعمال کیا جا رہا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ ماگنٹی سنیتا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیس کے استعمال کے ذریعہ بی آرایس قائدین وکارکنوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایت اوروحید احمد کے مکان میں پولیس کی کارستانیوں کا ویڈیووائرل ہونے کے بعد وہ ان سے اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کرنے پہنچی ہیں۔ انہوں نے پولیس کی اس کاروائی کے خلاف شدید احتجاج کرکے کہا کہ ان حرکتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وحید احمد ایڈوکیٹ کے معمروالد نے پولیس ہراسانی اور لگاتار دباؤ ڈالے جانے کی تفصیلات سے ماگنٹی سنیتا کوواقف کروایا اور کہا کہ ان کے سارے خاندان کو ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق