ممبئی میں مضافاتی ٹرین حادثہ، چار افراد زخمی ، احتجاج کے دوران سروس بند، اسٹیشنوں پر ہجوم
ممبئی میں مضافاتی ٹرین حادثہ، چار افراد زخمی ، احتجاج کے دوران سروس بند، اسٹیشنوں پر ہجوم ممبئی، 6 نومبر (ہ س)۔ ممبئی کے سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک جمعرات کی شام مضافاتی ٹرین حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ
FOUR   INJURED AS TRAIN HITS WALKERS


ممبئی میں مضافاتی ٹرین حادثہ، چار افراد زخمی ، احتجاج کے دوران سروس بند، اسٹیشنوں پر ہجوم

ممبئی،

6 نومبر (ہ س)۔ ممبئی کے سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک جمعرات کی شام مضافاتی

ٹرین حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تقریباً سات بجے کے قریب پیش

آیا جب سینٹرل ریلوے کی خدمات ملازمین کے اچانک احتجاج کی وجہ سے پہلے ہی معطل تھیں۔

ریلوے

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ یہ افراد مبینہ طور

پر ٹرین کے مخالف سمت سے اترے اور پٹریوں پر پیدل چلنے لگے، جہاں وہ قریب آتی ٹرین

کی زد میں آگئے۔ زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے

کے وقت ریلوے ملازمین ممبرا حادثے کے سلسلے میں درج مقدمے کے خلاف احتجاج کر رہے

تھے۔ یہ مقدمہ 9 جون کو پیش آئے واقعے سے متعلق تھا، جب دو ٹرینوں کے قریب سے

گزرنے کے دوران چار مسافر گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ تحقیقات کے بعد تھانے ریلوے پولیس

نے دو انجینئروں کے خلاف بھارتیہ نیائے سہنتا (بی این ایس) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

اس

کارروائی کے خلاف ملازمین نے شام 5:50 سے 6:45 کے درمیان چھترپتی شیواجی مہاراج

ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی) پر ٹرینیں روک کر احتجاج کیا۔ نتیجے میں سینٹرل ریلوے کی

لوکل سروس ایک گھنٹے تک معطل رہی، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

چیف

پبلک ریلیشن آفیسر سوپنل نیلا کے مطابق احتجاج کے دوران موٹر مین اور ٹرین مینیجرز

نے ٹرینیں چلانے سے انکار کر دیا تھا۔ بعد ازاں، یونین رہنماؤں کی یقین دہانی کے

بعد سروس بحال کی گئی۔

تاہم ایک

گھنٹے کی رکاوٹ کے اثرات دیر رات تک محسوس کیے گئے، جب سی ایس ایم ٹی، مسجد اور

بائیکلہ اسٹیشنوں پر تاخیر اور بھیڑ جاری رہی۔ مسافروں نے اس صورتحال پر شدید تشویش

کا اظہار کیا اور ریلوے انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande