ڈاکٹر محمد ارشد باری نے قومی کانفرنس برائے مصنوعی ذہانت میں کلیدی مقررکے طور پرشرکت کی
علی گڑھ, 6 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جسمانی تعلیم کے ڈاکٹر محمد ارشد باری نے چندی گڑھ یونیورسٹی، پنجاب میں ا”آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ایز اے کیٹیلسٹ فار چینج اِن ہیلتھ کیئر“ منعقدہ قومی کانفرنس میں مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر کی ح
ڈاکٹر ارشد باری


علی گڑھ, 6 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جسمانی تعلیم کے ڈاکٹر محمد ارشد باری نے چندی گڑھ یونیورسٹی، پنجاب میں ا”آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ایز اے کیٹیلسٹ فار چینج اِن ہیلتھ کیئر“ منعقدہ قومی کانفرنس میں مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔

”اسمارٹ ٹیکنالوجی اینڈ آرٹیفیشیل انٹیلی جنس اں فزیکل ایجوکیشن ریسرچ“ عنوان سے اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر باری نے مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح ڈیٹا پر مبنی ایجادات اور کھیلوں کی سائنس اور جسمانی تعلیم کے میدان میں اے آئی تربیت، کارکردگی کے تجزیے اور صحت سے متعلق تحقیقی طریقوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

اس دو روزہ قومی کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز اساتذہ، محققین اور صنعت سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ مختلف اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے صحت، کھیلوں اور متعلقہ علوم میں بڑھتے ہوئے اطلاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande