ٹرمپ نے امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کی وجہ نیویارک میںمیئر کے انتخاب میں شکست کو قرار دیا
واشنگٹن،05نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں تو ’یہ بہت خراب صورتحال ہو گی۔‘ٹرمپ کے مطابق میئر کا انتخاب جمہوری تھا تاہم یہ ریپبلکنز کے لیے یہ قطعاً اچھا نہیں رہا۔واضح رہے کہ امر
ٹرمپ نے امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کی وجہ نیویارک میںمیئر کے انتخاب میں شکست کو قرار دیا


واشنگٹن،05نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں تو ’یہ بہت خراب صورتحال ہو گی۔‘ٹرمپ کے مطابق میئر کا انتخاب جمہوری تھا تاہم یہ ریپبلکنز کے لیے یہ قطعاً اچھا نہیں رہا۔واضح رہے کہ امریکی شہر نیویارک میں میئر کے انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی پہلے مسلمان میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ 34 سالہ زہران ممدانی کی جیت کو ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جن کی دوسری مدت صدارت کے آغاز سے اب تک یہ سب سے اہم انتخاب ہیں۔اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو حکومتی شٹ ڈاو¿ن کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ امریکہ میں شٹ ڈاو¿ن میئر کے انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو شروع ہونے والا شٹ ڈاو¿ن امریکی تاریخ کا سب سے طویل ترین شٹ ڈاون ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سینیٹ میں ’قدامت پسند ڈیموکریٹ‘ اراکین نے حکومتی شٹ ڈاو¿ن ختم کرنے میں ’صفر دلچسپی‘ ظاہر کی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم اس وقت طویل ترین شٹ ڈاون کا سامنا کررہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ اب ہم ایسی قانون سازی کرنے جارہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande