
نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔انہیں ہفتہ کو لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 کے دوران کندھے کی مسلز میں تکلیف (شولڈر مسلز اسٹرین) ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک بریوس کے متبادل کا اعلان نہیں کیا۔ 22 سالہ بلے باز اب پاکستان میں ہی رہ کر ری ہیب(صحت یابی کے عمل) سے گزیں گے۔ اس کے بعد ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئے گی جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 شامل ہیں۔
بریوس نے پاکستان کے دورے پر کھیلے گئے تمام میچز میں حصہ لیا تھا لیکن ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ ٹیسٹ اور ٹی 20 سمیت چھ اننگز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 54 تھا جو قذافی اسٹیڈیم میں دوسری اننگز میں آیا۔ اپنے ون ڈے کیریئر میں ان کے اب تک چھ میچوں میں 110 رن ہیں جن میں 49 کا بہترین اسکور ہے۔اس کے باوجود بریوس کو جنوبی افریقہ کا مستقبل کا اسٹار سمجھا جاتا ہے۔
بریوس کی انجری نے جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ ٹیم نے پہلے ہی آل فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں ایڈن مارکرم اور کاگیسو رباڈا کو آرام دیاہے۔ تیز گیندباز کوینا مفاکا اور اینریچ نورٹجے پہلے ہی انجری کی وجہ سے باہر ہیں۔
میتھیو بریٹزکے اس سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے جنہوں نے اس سال کے شروع میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ تجربہ کار کوئنٹن ڈی کاک پر بہت زیادہ انحصار کریں گے، جو اپنی ون ڈے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد پہلی بار 50 اوور کی کرکٹ کھیلیں گے۔
پاکستان نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 2-1 سے جیتی جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی۔ ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، جہاں 2008 کے بعد پہلی بار مردوں کا بین الاقوامی میچ ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد