
بیجنگ،03نومبر(ہ س)۔چین نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہمیشہ پ±رامن ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔چینی وزارت خارجہ نے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ چین اپنی دفاعی نوعیت کی جوہری حکمتِ عملی پر قائم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan