
ریاض،03نومبر(ہ س)۔برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ریاض کے ساتھ لندن کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 1,900 سے زیادہ برطانوی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ ایویٹ کوپران دنوں ریاض کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے العربیہ سے بات چیت کی اور کہا ان کا ملک مالی تعاون کے فریم ورک کے اندر سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ کوپر نے مزید کہا ” میں نے سعودی سٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور ہم نے مالیاتی خدمات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ایویٹ کوپر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک سوڈان پر کوارٹیٹ کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے اور اس بحران کے فوجی حل کو مسترد کرتے ہوئے کوارٹیٹ نے سے بیکار قرار دے دیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ملک سوڈان میں فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ لندن نے سوڈان میں شہریوں کی تکالیف کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فنڈز مختص کرنے کی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔اسی سلسلے میں برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا کہ ان کا ملک لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح دیکھنا چاہتا ہے۔ حزب اللہ کو خطے میں ایک تباہ کن قوت قرار دیتے ہوئے کوپر نے کہا کہ لندن لبنانی حکومت اور لبنانی فوج کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan