ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی، نئے طوفان کا خدشہ
ہنوئی، 3 نومبر (ہ س)۔ وسطی ویتنام میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے الگ الگ واقعات میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، اس ہفتے کے آخر تک ایک اور طوفان ملک کے وسطی ساحلی علاقے تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے
ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی، نئے طوفان کا خدشہ


ہنوئی، 3 نومبر (ہ س)۔

وسطی ویتنام میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے الگ الگ واقعات میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، اس ہفتے کے آخر تک ایک اور طوفان ملک کے وسطی ساحلی علاقے تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

حکام نے پیر کو یہاں بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے، پانچ افراد لاپتہ اور 78 زخمی ہیں۔

اکتوبر کے اواخر سے ملک میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے کئی دیہات زیر آب آ گئے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔ حکام نے دا نانگ سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور انٹرنیٹ میں خلل کی اطلاع دی۔ کئی قومی شاہراہیں بدستور بند ہیں۔ حکام نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی صبح سے ہی دریاو¿ں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے، ہیو سٹی میں ہووانگ اور بو ندیاں خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی ہیں۔ انہوں نے پورے خطے میں مسلسل شدید بارشوں کا انتباہ دیتے ہوئے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک، صاف پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ ویتنام کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق سمندری طوفان کلمیگھی شدت اختیار کر رہا ہے اور تیزی سے ملک کے وسطی ساحل کے قریب پہنچ رہا ہے۔ فلپائن کو عبور کرنے کے بعد بدھ کو بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہوگا۔ خدشہ ہے کہ اس وقت اس کی ہوا کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ (103 میل فی گھنٹہ) تک پہنچ سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande