میکسیکو میں میئر کا بے دردی سے گولی مار کر قتل
میکسیکو سٹی، 3 نومبر (ہ س)۔ میکسیکو کی مغربی ریاست میچو آکان میں ایک تہوار کے دوران درجنوں افراد کی موجودگی میں میئر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ ریاستی پراسیکیوٹر کارلوس ٹ
میکسیکو میں میئر کا بے دردی سے گولی مار کر قتل


میکسیکو سٹی، 3 نومبر (ہ س)۔

میکسیکو کی مغربی ریاست میچو آکان میں ایک تہوار کے دوران درجنوں افراد کی موجودگی میں میئر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

ریاستی پراسیکیوٹر کارلوس ٹوریس پینا نے کہا کہ یوروپن میونسپلٹی کے میئر کارلوس البرٹو مینزو روڈریگز کو ہفتہ کی رات شہر کے تاریخی مرکز میں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ڈے آف دی ڈیڈ تقریب میں حصہ لے رہے تھے۔ ایک نامعلوم شخص نے میئر پر حملہ کیا اور انہیں سات گولیاں ماریں۔ میئر کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ بعد میں دم توڑ گئے۔ اس حملے میں سٹی کونسل کے ایک رکن اور ایک محافظ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وفاقی سیکیورٹی سیکریٹری اومار گارشیا ہارفچ نے اتوار کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں جائے وقوعہ پر ہی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ”اس بزدلانہ کارروائی کے ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے“۔

میچو ہاکان میکسیکو کی سب سے زیادہ پرتشدد ریاستوں میں سے ایک ہے، اور مختلف کارٹیل اور جرائم پیشہ گروہ مسلسل جنگ میں رہتے ہیں۔ وہ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے راستوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے لڑتے ہیں۔

دریں اثنا، اتوار کے روز، سینکڑوں رہائشیوں نے، روڈریگز کی تصاویر اٹھائے ہوئے، شہر کی سڑکوں سے اس کے جنازے کے جلوس میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے احتجاج اور غم کے اظہار کے لیے سیاہ لباس زیب تن کیا۔ اور انصاف کیلئے نعرے بازی کی۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande