افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد ہلاک، 260 زخمی
کابل، 3 نومبر (ہ س)۔ شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف کے قریب پیر کی صبح آنے والے ایک طاقتور زلزلے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے اور 260 کے قریب زخمی ہو گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ناپی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکت
6.3 magnitude earthquake hits Afghanistan, 10 killed, 260 injured


کابل، 3 نومبر (ہ س)۔ شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف کے قریب پیر کی صبح آنے والے ایک طاقتور زلزلے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے اور 260 کے قریب زخمی ہو گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ناپی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، زلزلہ مزار شریف کے قریب 28 کلومیٹر (17.4 میل) کی گہرائی میں آیا، جس کی آبادی تقریباً 5.23 لاکھ ہے۔

دریں اثنا، سمنگان کے صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان، صمیم جویندا نے بتایا،”آج صبح تک زلزلے میں 150 افراد کے زخمی ہونے اور سات کی موت کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو صحت کے مراکز میں لے جایا گیا ہے۔“

افغان طالبان کی وزارت دفاع نے کہا کہ بلخ اور سمنگان صوبے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں کئی شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، فوجی امدادی ٹیمیں اور ہنگامی امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور لوگوں کو بچانے، زخمیوں کو صحت کے مراکز تک پہنچانے اور متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ امدادی ٹیمیں متحرک ہیں تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ زمان نے کہا، ”صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور تمام قریبی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔“

دریں اثنا، یو ایس جی ایس نے اپنے پیجر سسٹم پر اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جو زلزلوں کے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زلزلے سے ”زیادہ نقصان اور تباہی کا خدشہ “ ہے۔ بچاو¿ کی کوششوں کی ویڈیوز اور عمارتوں کے ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande