
جموں, 24 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر سرد اور خشک رہا۔وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسم بڑی حد تک خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں دھند اور درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24 نومبر سے یکم دسمبر تک پورے جموں و کشمیر میں موسم عمومی طور پر خشک رہے گا۔ ان کے مطابق 2 دسمبر کی دوپہر کے بعد موسم جزوی طور پر ابرآلود ہونے کا امکان ہے اور بالائی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی، مختصر مدت کی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم دوبارہ خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں کشمیر ڈویژن کے کئی حصوں جبکہ جموں ڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی سے معتدل دھند کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ادھر محکمہ نے آئندہ ایک ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی کمی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر