
نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے آج یہاں گرودوارہ رکاب گنج صاحب کا دورہ کیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایک ایکس پوسٹ میں یہ معلومات شیئر کیں۔ وزیر اعلیٰ نے نوٹ کیا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں مذہب، انسانیت اور عقیدے کے تحفظ کے لیے لازوال قربانی دینے والے سری گرو تیغ بہادر صاحب کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرو صاحب کا منفرد پیغام ہمیں مسلسل سچائی پر ثابت قدم رہنے، ظلم کے خلاف بے خوف ہوکر کھڑے ہونے اور ہر انسان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کی یہ سرزمین خدمت، قربانی اور ثقافتی ورثے کی زندہ گواہ ہے۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا اور سکھ برادری کے کئی معززین موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی