کٹھوعہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
جموں, 24 نومبر (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران کلین بادالہ علاقے میں تقریباً 10 گرام ہیروئن (چِٹّا) نما مادہ برآمد کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ مو
Khatua


جموں, 24 نومبر (ہ س)۔

منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران کلین بادالہ علاقے میں تقریباً 10 گرام ہیروئن (چِٹّا) نما مادہ برآمد کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کٹھوعہ انسپکٹر سندیپ چِب کی قیادت میں پولیس ٹیم کلین بادالہ میں خصوصی ناکہ لگایا۔ اس دوران ایک مشتبہ شخص پربجیوت سنگھ عرف لالی ولد جسپال سنگھ سکنہ وارڈ نمبر آٹھ تحصیل و ضلع کٹھوعہ کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے 10 گرام ہیروئن نما مواد برآمد ہوا۔

پولیس نے برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ کٹھوعہ پولیس نے عوام سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فراہم کریں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ فراہم کی گئی معلومات دینے والے کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande