دی اسکالر اسکول میں دوسری ریاستوں کے اساتذہ کادوہ
تدریسی مہارتوں و جدید تعلیمی طریقہ کار پر گفتگو ہوئی نئی دہلی :،23نومبر (ہ س )۔ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ اسکل سمٹ میں شرکت کے لیے دہلی آئے ہوئے اساتذہ نے اپنے تعلیمی دورے کے دوسرے دن دی اسکالر اسکول کا دورہ کیا۔ وفد میں شمالی ہند کی مختلف ریاستوں
دی اسکالر اسکول میں دوسری ریاستوں کے اساتذہ کادوہ


تدریسی مہارتوں و جدید تعلیمی طریقہ کار پر گفتگو ہوئی

نئی دہلی :،23نومبر (ہ س )۔

انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ اسکل سمٹ میں شرکت کے لیے دہلی آئے ہوئے اساتذہ نے اپنے تعلیمی دورے کے دوسرے دن دی اسکالر اسکول کا دورہ کیا۔ وفد میں شمالی ہند کی مختلف ریاستوں اور کیرالہ کے اسکولوں کے اساتذہ شامل تھے، جس سے شرکاء کا تنوع واضح ہوا۔

تقریب میں تقریباً 30 شرکاء نے حصہ لیا، جہاں انہوں نے اسکول کے ماحول کا مشاہدہ کیا، اساتذہ سے تبادلہ¿ خیال کیا اور تدریسی مہارتوں و جدید تعلیمی طریقہ کار پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ٹی عارف علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور باہمی تعاون ملک کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے آنے والے اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں میں بہتری اور جدید عملی طریقوں کو اپنانے کے لیے قابلِ تحسین جذبہ رکھتے ہیں۔

یہ اجلاس تجربات کے باہمی تبادلے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا، جس نے ملک کے مختلف علاقوں کے اسکولوں کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande