گولکنڈہ میں اغوا کا سنسنی خیز کیس حل، سابق میاں بیوی گرفتار
حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔ گولکنڈہ پولیس نے ایک تیز اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں کے اندر 4 سالہ بچی کے اغوا کے کیس کو حل کر دیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 21 نو
گولکنڈہ میں اغوا کا سنسنی خیز کیس حل، سابق میاں بیوی گرفتار


حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔ گولکنڈہ پولیس نے ایک تیز اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں کے اندر 4 سالہ بچی کے اغوا کے کیس کو حل کر دیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 21 نومبر دوپہر 12:30 بجے یہ واقعہ پیش آیا، جب شیخ مزمل اور نزہت فاطمہ کی بیٹی صفیہ بیگم اچانک لاپتہ ہو گئی۔ والدہ کی جانب سے بچی کو گھر بھیجے جانے کے بعدواپس نہ آنے پر، نزہت فاطمہ نے فوری طور پرگولکنڈہ پولیس سے رجوع کیا۔شکایت ملتے ہی پولیس نے واقعہ کے مقام اور آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برقعہ پوش ایک خاتون اور ایک آٹو ڈرائیور بچی کو اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوراً 9 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش کاآغاز کیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس اغوا میں سابق میاں بیوی، سمرین بیگم (22)محمد فیاض (24)ملوث ہیں۔اگرچہ دونوں میں طلاق ہو چکی تھی، لیکن وہ اب بھی ساتھ ہی رہ رہے تھے اورشدید مالی مشکلات کاسامنا کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے بچی کوبھیک منگوانے کےلیے اغوا کرنے کامنصوبہ بنایاتھاتاکہ اسے اپنی آمدنی کا ذریعہ بنا سکیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بچی کو صالح نگر کنچہ کے علاقے سے اغوا کیااورآٹو کے ذریعے سمرین کے گھرمیں چھپادیا۔پولیس کی برق رفتار تفتیش کے نتیجے میں بچی کو نہ صرف تلاش کرلیاگیا بلکہ اسے کسی نقصان کے بغیر بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کیاگیا۔ والدین اور رشتہ داروں نے پولیس کی اس فوری کارروائی پران کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande