الطاف بخاری نے ماتا ویشنو دیوی میں ایم بی بی ایس داخلہ کے متعلق بحث پر تشویش کا اظہار کیا۔
جموں, 23 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں غیر ہندو طلبہ کے داخلے پر اعتراض اٹھانے والے عناصر غیر سنجیدہ اور حاشیائی سوچ رکھنے والے لوگ ہیں۔ انہو
Altaf bhukari


جموں, 23 نومبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں غیر ہندو طلبہ کے داخلے پر اعتراض اٹھانے والے عناصر غیر سنجیدہ اور حاشیائی سوچ رکھنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے اس کو صحیح سمت میں لے جائیں۔

الطاف بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ جب سماج کے چند حاشیائی عناصر شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیویٹ میں غیر ہندو طلبہ کے داخلے پر سوال اٹھاتے ہیں تو ان کی مایوسی اور کمزور دلیل کو سمجھا جا سکتا ہے اور نظر انداز بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن حیرت انگیز اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈر بھی اسی انداز میں بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ، ایک موقر ادارہ آخر کس بنیاد پر مذہب کو داخلے کے معیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے؟ اگر کل یہی منطق بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی یا اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر لاگو کی گئی، اور وہاں بھی صرف ایک مخصوص طبقے کے طلبہ کو داخلہ دیا گیا، تو پھر ہماری سماجی ہم آہنگی اور سیکولر اقدار کا کیا بنے گا؟ کیا ہم واقعی ایسی ہی سوسائٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

بخاری نے کہا کہ اس قسم کی سوچ ہمیں اُن نظریات کی یاد دلاتی ہے جنہیں کبھی جناح جیسے رہنماؤں نے فروغ دیا تھا اور جس نے برصغیر کو گہرے نقصان سے دوچار کیا تھا۔انہوں نے اس بات پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ مسلم طلبہ کو مذکورہ اِدارے میں داخلے سے روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے معاملے میں براہِ راست مداخلت کی اپیل کی۔

آخر میں بخاری نے کہا کہ یہ واقعی تکلیف دہ ہے کہ مسلم طلبہ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اس معاملے کو مناسب رہنمائی فراہم کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande