
لکھنو، 16 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو سنبھل ضلع میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ وزیراعلیٰ نے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے حکومت اور ضلع کے عہدیداروں کو سنبھل کو مرحلہ وار ترقی کرنے کی ہدایت دی۔ سنبھل کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ پہلے مرحلے میں قدیم زیارت گاہوں اور کنوو¿ں کی تزئین و آرائش کی جائے۔ دوسرے مرحلے میں ترقیاتی کاموں جیسے میوزیم اور لائٹ اینڈ ساو¿نڈ سسٹم پر توجہ دی جانی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے سنبھل میں ضلعی عدالت، جیل اور پی اے سی کی تعمیر پر فوری کارروائی کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کئی محکموں کے کام کا جائزہ لیا جن میں ریونیو، ہوم افیئرز، انصاف، رفاہی کام، پبلک ورکس، سیاحت، ثقافت اور شہری ترقی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سنبھل میں 68 زیارت گاہیں اور 19 کنویں ہیں۔ ریاستی حکومت ان زیارت گاہوں کی تزئین و آرائش اور شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو ان کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام محکموں کے دفاتر مربوط کمپلیکس عمارت میں ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ رہائشی اور غیر رہائشی عمارتوں کے لیے 93 فیصد اراضی خرید لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی پی آر کی تیاری اور کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ، جیل اور پی اے سی کے قیام کے لیے زمین کے حصول کے عمل کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ 24 کوسی پرکرما کے ساتھ ساتھ اہم یاتری مقامات کے نزدیک زمین کا حصول، سڑک کی تعمیر اور عوامی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے دریائے مہشمتی کی بحالی کے کام کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دریا زندگی بخشتے ہیں۔ حکومت ان کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔ نمامی گنگے کے تحت ایک پروجیکٹ تیار کرکے بحالی کے کام میں تیزی لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے سی بی جی پلانٹ کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan